حیدرآباد 3۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست کے جونیئر کالجس میں 273 تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے تقررات کو منظوری دی ہے ۔ کل محکمہ تعلیم پر جائزہ اجلاس میں عہدیداروں نے جونیئر کالجس میں مخلوعہ جائیدادوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا جس پر چیف منسٹر نے فوری ردعمل میںکہا کہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہیں ہونی چاہئے ۔ جتنی بھی مخلوعہ جائیدادیں ہیں ، ان پر فوری تقررات کریں۔ واضح رہے کہ محکمہ انٹر تعلیم سیمخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے جو تجاویز روانہ کی گئی تھی، اس کو محکمہ فینانس نے منظوری دی ہے۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 2023 تک 18 سرکاری جونیئر کالجس کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں 273 تدریسی و غیر تدریسی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی گئی ہے۔ عنقریب ایک جی او بھی جاری ہوگا جس کے بعد تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ان پر تقررات کئے جائیں گے۔ ریاست میں 430 گورنمنٹ جونیئر کالجس ہیں، ان کالجس میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے ، ڈیجیٹل کلاسس شروع کرنے ، آئی ایف پی ، جے ای ای ، نیٹ ، ایپسیٹ جیسے آن لائین کوچنگ کیلئے بڑے بڑے ٹیلی ویژن کو بھی چیف منسٹر نے منظوری دی ہے۔2