حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو 13 تا 16 جنوری 4 دنوں تک سنکرانتی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات سرکاری و خانگی کالجس کو رہیں گی۔ تعطیلات کے دوران کلاسیس چلانے والے کالجس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ 17 جنوری سے دوبارہ کالجس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔2