جوپلی کرشنا راؤ کی آج نئی دہلی میں کانگریس میں شمولیت ملکارجن کھرگے پارٹی میں شامل کریں گے

   

حیدرآباد۔/2 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ کی کانگریس پارٹی میں شمولیت پھر ایک بار ملتوی ہوچکی ہے۔ جوپلی کرشنا راؤ آج نئی دہلی میں صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے لیکن پارلیمنٹ سیشن اور دیگر مصروفیات کے سبب شمولیت کے پروگرام کو ملتوی کیا گیا۔ نائب صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر ملو روی نے بتایا کہ کل 3 اگسٹ کی صبح قومی صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے جوپلی کرشنا راؤ اور دیگر قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ کے راجیش ریڈی اور سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب بی جے پی کے کئی قائدین کانگریس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کولا پور میں عنقریب پرینکا گاندھی کا جلسہ عام منعقد ہوگا جس کے لئے ہائی کمان سے تاریخ طئے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ریاست میں بارش اور سیلاب کے سبب 30 جولائی کو پرینکا گاندھی کا جلسہ عام ملتوی کردیا گیا تھا۔