جوگو رامنا نے ضلع و ریاست کا نام روشن کیا

   

سالگرہ کے موقع پر شجر کاری کے ذریعہ گنیز بک میں نام درج کرنے کی کوشش پر اندرا کرن ریڈی اور دیگر کی مبارکباد

عادل آباد۔ عادل آباد میں ایک دن میں ایک ملین پودوں کی شجرکاری کرتے ہوئے عالمی سطح پر ریاست اور ضلع کا نام جہاں ایک طرف مسٹر جوگو رامنا نے روشن کیا وہیں دوسری طرف ایک گھنٹہ میں تین لاکھ پچاس ہزار پودوں کی شجرکاری کو یقینی بناتے ہوئے گنیز بک میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر محکمہ جنگلات مسٹر اے اندرا کرن ریڈی نے مستقر عادل آباد کے درگا نگر فارسٹ سنٹرل نرسری میں منعقدہ تقریب کے دوران کرتے ہوئے مسٹر جوگو رامنا کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مسٹر جوگو رامنا کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ Green India Challenge کے طور پر ونڈریک آف ریکارڈ Worlder Book of Records سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔ جبکہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر رکن راجیہ سبھا مسٹر جے سنتوش کمار، صدر نشین ضلع پریشد، متحدہ ضلع عادل آباد کے مختلف اراکین اسمبلی فارسٹ عہدیداروں کے علاوہ ضلع کلکٹر شریمتی سکتا ٹینائک بھی موجود تھی۔ ضلع عادل آباد کے 17 منڈل جات سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ مستقر عادل آباد کے بھی مختلف سماجی تنظیموں کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے شجر کاری میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مسٹر جگوگو رامنا نے اپنے خطاب میں شجرکاری میں شرکت کرنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بنا ہر بیمار افراد کو آکسیجن کی قلت کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے بنا پر کئی افراد کو موت واقع ہوچکی ہے۔ انسان کی زندگی کے لئے آکسیجن کی شدید ضرورت ہے۔ پودوں کی شجرکاری اور اس کی پرورش کے بعد درختوں کے ذریعہ فراہم ہونے والا آکسیجن ہر ایک کے لئے کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اکثر افراد اپنی سالگرہ تقریب کیک کاٹ کر پارٹیاں مناتے ہوئے کرتے ہیں جبکہ میں اپنی سالگرہ تقریب کو پودوں کی شجرکاری میں تبدیل کرتے ہوئے انجام دی ہے۔ اس تقریب میں مقامی قائدین میں صدر نشین بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر، کمشنر بلدیہ، سید ساجد الدین، یونس اکیانی، ظہیر رمنانی، محمد ظہور الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔