حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جڑواں شہروں میں جائیداد اور سرقہ کے جرائم میں نیپالیوں کے ملوث ہونے سے پولیس کو ایک کنارے پر لاکھڑا کردیا ہے ۔ تفتیش کاروں کو جرائم کے بعد ان کا سراخ لگانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑرہی ہے کئی مقدمات زیر التواء ہیں بہت سے نیپالی شہر میں باورچیوں ، نوکرانیوں اور سیکوریٹی گارڈ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ پہلے اپنے آجروں کا اعتماد حاصل کر کے سونا ، چاندی اور نقدی لے کر فرار ہورہے ہیں ۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ان واقعات کے تفتیش کاران کا سراغ نہیں لگا سکے ۔ نیپال جانے والی پولیس ٹیمیں خالی ہاتھ لوٹ رہی ہیں ۔ ایسی ہی مثالوں میں سے ایک کاچی گوڑہ پولیس ایک تاجر کے گھر چوری میں مطلوب نیپالی شہریوں کا سراغ نہیں لگا سکی ۔ تصویروں کے ساتھ ایک لک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ۔ اپریل 21-22 میں پیش آیا تھا جب نیپال ڈاکوؤں کے ایک گینگ ارپیتھا ، لوکیندر بہادر شاہ ، دیپندر ، الیاس ، گجیندر اور چاتھور الیاس آرین نے تاجر ہیما راج ٹھاکر 66 سالہ اور اس کی بیوی مینا 62 سالہ کو نیند کی گولیاں کھانے میں ملا کر کھلا دیا اور وہ فوت ہوگئے اور باغ لنگم پلی میں جوڑے کے آشیرواد اپارٹمنٹ سے ایک کیلو سونا اور 78 لاکھ روپئے نقد لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہیما راج جس کا بیٹا تھائی لینڈ میں تھا نے ملزم کو بھیلا کے حوالے سے ملازم رکھا تھا ۔ ایک نیپالی جو پہلے اس کے گھر کام کرتا تھا اس کے پس منظر کی تصدیق کیے بغیر اس نے ارپیتا اور لوکندر کو ملازمت پر رکھا جو بعد میں باقی دیگر کو لے آئے ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈاکو پولیس کے طریقوں سے واقف تھے ۔ انہوں نے ہند ۔ نیپال سرحد سے گریز کیا اور اس کے بجائے مہاراشٹرا فرار ہوگئے جہاں انہوں نے پونے میں بھی ایسا ہی جرم کیا ۔ 2 مئی کو کاچی گوڑہ پولیس نے ارپیتا سمیت چار ملزمین کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا لیکن وہ ابھی تک فرار ہیں ۔ سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ دیگر ریاستوں اور نیپال پولیس کی مدد سے مفرور ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے ۔ اسپیشل برانچ اور ٹاسک فورس کی ٹیمیں ، بارڈر انٹلی جنس کے ساتھ کام کررہی ہیں ۔ جلد ہی ملزمان کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔ ہم نے دوسری ریاستوں سے اور ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی نگرانی کے لیے خصوصی ایس بی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ اگر جرائم میں ملوث ہوئے تو انہیں قانونی کارروائی یا ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ سٹی کمشنر نے عوام سے ان نمبروں پر معلومات شیئر کرنے کو کہا گیا ہے ۔ ڈی سی پی ایسٹ زون 8712660501 ، ایڈیشنل ڈی سی پی ایسٹ زون 8712660503 ، اے سی پی 8712660506/09 ، کاچی گوڑہ انسپکٹر 8712660540 اور ڈی آئی کاچی گوڑہ 8712660541 پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔۔ ش