جڑچرلہ ۔6 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ بادے پلی کے ستیہ نارائنا فنکشن ہال کلواکرتی میں VIP اکیڈیمی کے زیراہتمام 45 روزہ مفت سمر کیمپ کے اختتام کے موقع پر لڑکے و لڑکیوں کو سرٹیفکیٹ و انعامات تقسیم کئے گئے جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی جڑچرلہ رکن اسمبلی نے شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ کلچرل پروگرام کے ذریعہ اور کراٹے و اسپوکنگ انگلش سیکھنے سے خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے اور صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ بچوں کا جذبہ دیکھ کر ایم ایل اے نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر سید اشفاق احمد ، کلاسیکل ڈانس ماسٹر محمد عظیم ، سریشا میڈم و دیگر اسٹاف و والدین و سرپرستوں نے شرکت کی ۔ رات دیر گئے جلسہ کا اختتام عمل میں ۔