جڑچرلہ ۔ مستقر جڑچرلہ میں چلائے جانے والے سری چیتنیا اسکول بغیر اجازت نامہ کے بچوں کے والدین کو گمراہ کرتے ہوئے اڈمیشن دئے جارہے ہیں ۔ اس بات کو لے کر ایس ایف آئی جڑچرلہ صدر پرشانت بھارت نائب صدر کروسورتی کی قیادت میں اسکول کے روبرو دھرنا دیا گیا ۔ کرومورتی نے کہا کہ اب تک اسکول میں 800 طلبہ کو اڈمیشن دیا گیا جس کو عہدیدار نظر انداز کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر رہے ہیں ۔ قائدین نے مزید کہا کہ پولیس کی مدد حاصل کرتے ہوئے اسکول کو چلایا جارہا ہے ۔ اسکول کے احاطے میں دھرنا دینے پر جڑچرلہ پولیس نے تمام اسٹوڈنٹس کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ ایس ایف آئی قائدین نے کہا کہ ڈی ای او ، ایم ای او فوراً حرکت میں آتے ہوئے اسکول کو بند کروانے کا مطالبہ کیا ۔ نہیں تو سرکاری دفاتر پر بھی دھرنا دیا جائے گا اور گھیراؤ کرنے کی وارننگ دی ۔ اس موقع پر دیگر ایس ایف آئی قائدین بھرت ، راجو ، اشوک ، نندو ، بھانو، پرساد اور دیگر نے حصہ لیا ۔ اسکول جڑچرلہ پولیس کی نگرانی میں چلایا جارہا ہے ۔