جگاریڈی کے فرزند کی شادی

   

سنگاریڈی 26 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگا ریڈی کے فرزند کی شادی کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے نئے جوڑے کو مبارکباد دی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ جگا ریڈی اور نرملا جگا ریڈی کے فرزند بھرت سائی ریڈی اور پالک پٹیل کی شادی کی تقریب سنگاریڈی کے گنج میدان میں منعقد ہوئی شادی تقریب میں ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے جگا ریڈی اور نرملا جگا ریڈی کو بھی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا، اسمبلی اسپیکر گڈم پرساد کمار، ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سیتکا، محمد اظہرالدین، ویویک وینکٹ سوامی، دامودر راج نرسمہا، پونم پربھاکر، ایم ایل سی وجئے شانتی، حکومتی مشیر وی ہنمنت راؤ، ارکان اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی اور توٹا لکشمی کانت راؤ سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تمام قائدین نے نئے جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خاندان کے افراد، رشتہ داروں، دوست احباب، سیاسی قائدین کی موجودگی میں بھارت سائی ریڈی اور پالک پٹیل کی شادی کی تقریب نہایت شاندار انداز میں انجام پائی۔