جگت گیری گٹہ میں بلدیہ کے ملازم پر حملہ

   

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبر آباد کے علاقہ جگت گیری گٹہ میں بلدیہ کے ملازم پر قاتلانہ حملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ انیل پر ایک فنکشن ہال کے قریب چند افراد نے چاقو اور پتھروں سے حملہ کردیا ۔ حملہ میں شدید زخمی انیل کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں میں انیل نے ایک شخص کی شناخت کرلی اور اس کا نام سری رام بتایا گیا ہے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع