حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے جگتیال میں کانگریس قائد کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی قتل کی سیاست کے سخت خلاف ہے۔ گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہاکہ رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی اپنے قریبی ساتھی اور کانگریس لیڈر کی ہلاکت پر کافی مغموم ہیں۔ صدرپردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ اور چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مقتول کے خاندان کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ڈائرکٹر جنرل پولیس اور ضلع ایس پی کو ہدایت دی گئی ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ صدر پردیش کانگریس نے انہیں پارٹی کی سطح پر اس معاملہ کی نگرانی کی ذمہ داری دی ہے۔ سریدھر بابو نے رکن کونسل جیون ریڈی سے بات چیت کی۔ 1
جیون ریڈی نے قتل کے واقعہ کی تفصیلی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ قتل میں جو بھی ملوث پائے جائیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔1