جگتیال میں رائس ملس کی تنقیح

   

Ferty9 Clinic

جگتیال: جگتیال ضلع کلکٹر (محکمہ سیول سپلائیز) کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق ضلع میں موجود رائس ملز کی تنقیح کی گئی۔کتھلا پور میں موجود رائس مل میں پی ڈی ایس سے متعلقہ چاول کی ملنگ کی باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر ضلعی عہدیدار برائے محکمہ سیول سپلائی ، جگتیال اور محکمہ سیول سپلائی سے متعلقہ دیگر عملے کے ہمراہ اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کرنے پر مل میں موجود چاول جو رسد سے زائد کی موجود گی کی نشاندہی کی گئی، اس موقع پر مل میں موجود 590 چاو ل کے تھیلوں کو ضبط کرلیا گیا۔اور 6-A مقدمہ درج کیا گیا۔جسکی تفصیلات کی رپورٹ ضلع کلکٹر کو پیش کی گئی۔اور کتھلا پور منڈل میں دو راشن کی دکانوں کا معائنہ بھی کیا گیا،جہاں رسد کی تفصیلات اورقیمتوں کے بورڈ آویزاں نہ کرنے پر متعلقین کے خلاف محکمہ واری کاروائی کی سفارش کی گئی۔اس موقع پر ضلعی عہدیدار نے انتباہ دیا کہ راشن کی دکانوں کے ڈیلرس،رائس ملرس،یا غیر قانونی طور پر راشن کے چاول کی منتقلی کرنے والے افراد، اور ان کا تعاوون کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔