جگتیال ۔ ایڈیشنل کلکٹر ضلع جگتیال بی ایس لتا نے آج چہارشنبہ ضلع جگتیال کے ویلگا ٹور منڈل کے مواضعات پیڑیکل، کونڈہ پور، گولا کوٹہ میں زیر تعمیر ڈبل بیڈ روم مکانات اور انکے اندرونی سہولیات سے متعلقہ کاموں اور سڑکوں و دیگر بنیادی سہولیات کے کاموں کا معائنہ کیا۔پڑکل موضع میں ڈبل بیڈ روم مکانات کے معائنہ کے موقع پر انھوں نے مستحقین کو صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے اور انجذابی گڑھوں کی کھدوائی کرنے کی ہدایت دی۔گولا کوٹہ موضع میں مکانات کی تعمیر اینٹ کے کاموں تک بھی نہ ہونے پر اندرون دو ماہ تعمیری کاموں کی مکمل کرنے کی گتہ دار کو ہدایت دی۔چرلہ پلی موضع کے ڈبل بیڈ مکانات کا معائنہ کرنے کے بعد بنیاد کی سطح تک ہی کام انجام دینے پر متعلقہ گتہ دار پر انھوں نے برہمی کا اظہار کیا۔مابعد جگتیال منڈل کے لکشمی پور کے40 ڈبل بیڈ روم مکانات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں تکمیل کردہ 8 مکانوں کا افتتاح کرنے کا ڈی ای اور کنٹرکٹر کو حکم دیا۔اس موقع پر ڈی ای، پی آر انجنیرس،اور دیگر موجود تھے۔