جگتیال میں ڈائیل یور کلکٹر اور پرجا وانی پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

مختلف شعبہ جات کے تحت 102 درخواستیں موصول
جگتیال۔/9جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں بروز پیر ڈائیل یور کلکٹر اور پرجا وانی پروگراموں کا شہر جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ڈائیل یور کلکٹر کے ذریعہ مختلف افراد نے بذریعہ فون اپنی شکایتوں کو درج کیا جن کی تفصیلات اس طرح ہیںبنا پلے تعلقہ سارنگا پور کے تروپتی ریڈی نے اپنی اراضی کے مسئلہ کو پیش کیا۔ شہر جگتیال کے محمد عابد نے اردو کمپیوٹر لیاب کی عدم کارکردگی سے متعلق تاٹ پلی کے منڈاریڈی نے اراضی کے قبضہ اور پنچایت سکریٹری کی عدم حاضری سے متعلق دھرم پوری کے موضع رائے پٹلم کے انجیا نے دو سال سے سرویئر کی عدم حاضری سے متعلق شہر جگتیال کے چندرا پرکاش نے اونر شپ سرٹیفکیٹ کیلئے ملیال کے انیل نے خانگی مدرسہ کی ناقص کارکردگی سے متعلق ، کونڈریکل موضع تعلقہ مٹ پلی کے گنیش نے کونڈریکل سے مٹ پلی تک سڑکوں کی خستہ حالی اور بی سی لون کیلئے درخواست کی، ملا پور کے راجیش نے ودیا والینٹرس کے مشاہرہ کی اجرائی سے متعلق لنگم پیٹ کے راجیشم نے بلدیہ کے پانی سے متعلق ، راگھوا پٹنم کے چندر شیکھر نے ڈبل بیڈ روم مکان کی منظوری کی درخواست کی۔ کورٹلہ کے گنگادھرنے اپنی کاشت کی زمین کیلئے پٹہ پاس بک کی اجرائی درخواست کی، اچم پیٹ کے آنند نے ڈبل بیڈ روم مکان کی منظوری کی درخواست کی ۔ جوائنٹ کلکٹر نے تمام متعلقہ عہدیداران سے درخواست کی کہ وہ عوامی مسائل کی عاجلانہ تکمیل کریں۔ پرجا وانی کے تحت مختلف شعبہ جات میں 102 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں ڈبل بیڈ روم کیلئے شہری علاقوں کی عوام نے 36اور دیہی علاقوں کی عوام نے 11 درخواستیں پیش کی۔