جگتیال :آج جگتیال شہر کے تحصیل چوراہے پر بھارت رتن ملک کے دستور ساز بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی یوم پیدائش کے موقع پر امیڈکر کے مجسمہ پر بلا مذہب و ملت گلہائے عقیدت پیش کرتے ہویے خراج عقیدت پیش کیا گیا رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی اور ضلعی صدر کانگریس پارٹی اے لکشمن کمار سابقہ کونسل عبدالباری کے علاوہ دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کیے اور اس موقع پر ایک جلسہ کا انعقاد بلدیہ جگتیال کی جانب سے منعقد کیا گیا جسمیں رکن اسمبلی یم سنجے کمار ضلع کلکٹر جی روی ضلع یس پی سندھو شرما ریاستی فینانس کمیشن چیرمین راجیشم گوڈ ضلع پریشد چیر پرسن داوا وسنتا سریش بلدیہ چیر پرسن بوگا شراونی کے علاوہ دیگر عوامی منتخب نمایندے اور سرکاری عہدیداران نے شرکت کی اور امیڈکر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔