جگتیال : جگتیال ضلع رایکل منڈل میں گھر کے سامنے کھیلنے کے دوران 3 سالہ معصوم لڑکا ڈرین میں گرجانے سے فوت ہوگیا ۔ شیخ اکبر کو چار بچے ہیں جن کا بڑا لڑکا افسر بارش میں گھر کے سامنے کھیلنے کے دوران ڈرین میں پیر پھسل کر گرجانے سے بہہ گیا ، مقامی عوام نے فوری سو میٹر کے فاصلے سے باہر نکالے تب تک فوت ہوگیا ۔ پولس مقدمہ درج کرکے جگتیال ایریا ہاسپیٹل بغرض پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو رکھا ۔