جگتیال میں کانگریس رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی گھر پر نظر بند

   

Ferty9 Clinic

جگتیال ۔13۔جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں کانگریس پارٹی سینیر قائد رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کو پولیس کی جانب سے گھر پر نظر بند اور دیگر قائدین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں پولیس اسٹیشن منتقلی پردیش کانگریس صدر اتم کمار ریڈی کی اپیل پر کانگریس پارٹی کی جانب سے آج تلنگانہ ریاست کے مختلف آبپاشی پراجیکٹس کی تعمیرات میں حکومت کی لاپرواہی اور نظر انداز کرنے کے خلاف پراجکٹس کا معائنہ کر نے والے کانگریس پارٹی قائدین کو پولیس کے ذریعہ گرفتاریںاور گھروں پر نظر بند کرنے کی رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کے ریاستی حکومت کانگریس پارٹی کی جانب سے پر امن ماحول میں کئے جارہے پراجیکٹوں کے معاینے کو پولیس طاقت سے روک رہی ہے۔ پراجیکٹ کی تعمیر میں ہورہی لاپرواہیوں سے تلنگانہ عوام اور سماج کو واقف کروانے کے مقصد سے معائنہ کر نے پر گرفتاریاں اور گھروں پر نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کی جانکاری حاصل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔میڈی گڈہ پر اجکٹ پر بیاریج کی تعمیرکا سال 2016 میں معاہدہ ہوا تمڑی ہیٹی پر 152 کی اونچائی سے بیاریج کی تعمیر کیلئے معاہدہ ہوا یہ ہی کے سی آر نے تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد تمڈی ہیٹی پراجیکٹ پر 148 میٹر اونچائی سے بیاریج کی تعمیر کا مہاراشٹرا حکومت سے معاہدہ کیا تھا اگر تمڑی ہٹی پر بیاریج کی تعمیر کی جاتی تو پرانہیتا کا پانی موڑنے پر تلنگانہ ریاست سرسبزوشاداب ہونے کی امید تھی اور صرف ایک لفٹ کے ذریعہ تمڑی ہٹی سے ایلم پلی پراجیکٹ کو پانی منتقل ہونے کا موقع تھا کی سی آر اپنی ہٹ دھرمی اور ناکامیوں کو چھپانے اور کمیشن کیلئے ریاست پر غیر ضروری مالی بوجھ اور قرض میں ڈالنے کیلئے میڈی گڈہ پر کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر سے تین لفٹ کی تعمیر کرنی پڑی جس کی وجہ سے میڈی گڈہ سے انارم سے سندیلہ سے ایلم پلی کو تین لفٹ کے ذریعہ منتقل کر نا پڑ رہا ہے کالیشورم پراجیکٹ کے تعمیراتی کام مکمل ہوچکے میڈی گڈہ سے ہر روز دو ٹی یم سی پانی کی منتقیلی کا شیڈول اور سسٹم کو بنائے جانے کے باوجود پانی نہ منتقل کرنے کا الزام لگایا۔ اگر 4 ہزار کروڑ کی لاگت سے میڈ گڈہ بیاریج تعمیر کیا جاتا تو ہر ایک ٹی یم سی پانکو لفٹ کرسکتے تھے چار سال کا عرصہ ہورہا ہے ابھی تک ٹنڈرس طلب نہ کرنے کا الزام لگایا ۔اس موقع پر سابقہ بلدیہ چیرمین ناگا بھوشنم بنڈہ شنکر سراج الدین منصور مکثر علی نہال ریاض کے علاوہ دیگرقائدین موجود تھے۔