جگتیال میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

   

جگتیال :جگتیال میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پارٹی سینیر قاید و رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کی قیادت میں بنڈہ شنکر سراج الدین منصور نکہ جیون کونسلر اور دیگر قائدین کے ہمرہ بڑے پیمانے پر جگتیال تحصیل چوراہے پر احتجاجی راستہ روکو دھرنا دیا۔ اس موقع پر جیون ریڈی نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے کسانوں کی تین ہزار کروڑ کی بیچی ہوئی دھان کو رقم ادا نہ کرنا اور قرض عدم معافی سے کسان برادری پریشان ہے ۔ اس کے باوجود حکومت کوئی اقدامات نہ کرنا معنی خیز کہا ۔ اس سیزن میں کسان برادری نے تین ہزار کروڑ کی دھان بیچنے کے بعد ابھی تک رقم کی ادائگی میں حکومت ٹال مٹول پالسی پر سخت تنقید کی ملہ ریڈی وزیر جیسے لوگوں کو جاگیرداروں کو رعیتو بندھو کی ادائگی کہاں تک درست ہے سوال کیا۔