جگتیال میں گاؤں سے گاؤں یادگار کرکٹ ٹورنمنٹ

   

جگتیال ۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار، ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے بیر پور منڈل کے نرسمہولا پلی گاؤں میں گاؤں سے گاؤں یادگار کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ ایم ایل اے نے کہا گاوں میں فوت ہونے والے نوجوانوں کی یاد میں یادگار کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ کھیلوں کے ساتھ، خوشی اور دوستی کا احساس ہے۔ کھیلوں میں جیت اور ہار فطری ہے، تلنگانہ ریاستی حکومت کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے کام کرنے پر سنجیدہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریاست میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے جدید میدان اور سہولیات بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

گندھاری میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب
یلاریڈی ۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری مستقر کی ندی میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔ سب انسپکٹر انجینیلو کی تفصیلات کے مطابق ندی میں نعش نظر آنے پر مقامی لوگوں کے اطلاع دینے پر پولیس مقام واردات پہنچکر تفصیلات حاصل کیں۔ نعش کی عمر تقریبا 45۔ بتائی گئی جس کے جسم پر نیکر اور سفید شرٹ ہے اس کے ہاتھ پر ٹامل زبان میں نام لکھا پایاگیا تین روز قبل ندی میں گر کر فوت ہونے سے نعش کے چہرے اور ہاتھوں کو مچھلیاں کتر کر کھا گئیں ہیں نعش کی تھوڑی دور پر چپل اور چھتری بھی دستیاب ہوئی ہے مچھلی کے شکار کے دوران حادثاتی طور پر ندی میں گرنے سے فوت ہونے کا شبہ کیا جارہاہے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کیا اگر کسی کو کچھ نعش کے بارے میں معلومات ہوں تو فون نمبر 8712686165 پر ربط پیدا کرنے کا پولیس نے مشورہ دیا ہے۔