جگتیال کی ترقی برفدان کی نذر، بلدیہ سیاسی دباؤ کے آگے بے بس

   

سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ، ڈرینج سسٹم مناسب نہیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضروری

جگتیال۔ ملک بھر میں آزادی کا 75 واں سال آزادی کا امرت مہا اتسو منانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہاہے ہیں آزادی کے بعد سے ملک ہر شعبہ میں ترقی کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں اس دوران ملک اور ریاست میں کئی حکومتیں آئی گئی اس کے باوجود اس ترقی یافتہ دور میں شہر جگتیال کی ترقی کی منہ بولتی تصاویر کچھ اور ہی ہے جگتیال کا شمار قدیم تعلقہ میں آتا ہے جسکو تحریکوں کا گڑھ مانا جاتاہے تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد جگتیال کو بھی ضلع کا درجہ دیا گیا اسکے باوجود شہر کی ترقی کے لئے کوئی مناسب عملی اقدامات اور منصوبہ بندی نہیں کئے گئے۔ اپنے سیاسی مستقبل کے لئے شہر کی ترقی کو نظر انداز کیا جارہا ہے کوئی ماسٹر پلان نہیں ، من مانی تعمیرات بلدیہ ٹاون پلاننگ سیاسی دباو کے آگے بے بس ہے۔ سڑکوں کی تنگ دستی خستہ حالات ڈرین سسٹم مناسب نہیں معمولی بارش پر پانی سڑکوں پر سے بہنے اور جمع ہونے سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا قلب شہر ٹاور سرکل پر بارش کے پانی کا مسئلہ برسوں حل طلب آج تک مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی، شہر میں واقع تاریخی قلعہ واقع ہے جسکی ترقی کے دعوے بھی برف دان جبکہ تاریخی قلعہ پر جشن یوم آزادی اور یوم جمہوریہ اور تلنگانہ یوم تاسیس کے علاوہ مسلمانان جگتیال عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز عید بھی پر مناتے ہیں اور تاریخی قلعہ سے متصل جامع مسجد بھی ہے جہاں پر مختلف پروگرامس میں ریاستی وزرا اور عوامی منتخب نمایندوں کی شرکت ہوتی ہے۔ افسوس ایسے تاریخی قلعہ سے تین کھنی مشہور چوراہے کو جانے والا راستہ کی خستہ حالات سے ترقی کے بلند بانگ دعوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ کئی بار نمایندگیاں اور میڈیہ میں خبریں آنے کے باجود زمہ داران کے سر پرجوں تک نہیں دوڈ رہی ہے ۔ سڑک کی خستہ حالت سے تنگ آکر صدر ملت اسلامیہ جگتیال عبدالباری نے زمہ داران ملت مجاہد پٹواری خسرو ہزاری اور دیگر کے ہمرہ جو کام سرکاری عملہ انجام دیا تھا وہ کام کو صدر ملت اسلامیہ نے اپنی نگرانی میں آج بلدیہ کی بلیڈ ٹرایکٹر منگواکر عوام کو راحت پہنچانے کے لئے کھڑے رہ کر روڈ کو مسطح کروایے جس کی ہر گوشے سے ستایش کی جارہی ہے یہ کام تو عارضی راحت کا ہے ، مستقل حل لازمی ہے ۔ سڑکوں کی کشادگی اور ڈرین سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جگتیال سے 23 کیلو میٹر دور کورٹلہ شہر ایک خوبصورت شہر کی سمت رواں دواں ہے۔ سڑکوں کی کشادگی اور روڈ ڈیوائیڈر سینٹر لائٹگ سے رات کے اوقات ایک خوبصورت شہر کی نظارہ پیش کرتاہے جبکہ جگتیال ضلع ہیڈ کوارٹر کے باوجود ترقی اور شہر کی خوبصورتی کے لئے مناسب اقدامات نہ کرنے کا عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔