جگتیال کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ٹی آر ایس کا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

جگتیال۔ٹی آر یس پارٹی یوم تاسیس پلینری کا نومبر 15 تاریخ کو ورنگل میں 10 لاکھ افراد کے ساتھ منعقدہ تلنگانہ وجئے گرجنا کے سلسلے میں گذشتہ روز پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی قیادت میں تلنگانہ بھون حیدرآباد میں حلقہ جگتیال کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں رکن اسمبلی جگتیال یم سنجے کمار اور حلقہ کے بلدیہ جات کے چیر پرسن بوگا شراونی ہنمانڈلو اور ایم پی پیز ،زیڈ پی ٹیز ، جگتیال ٹاون اور منڈل پارٹی صدور اور عوامی نمایندوں نے حصہ لیا۔ ہر حلقہ سے 8 ہزار افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کی تاکید 25 تاریخ کو حلقہ کے اہم قایدین کے ساتھ پارٹی پلینری اور ٹی آر یس پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا 27 تاریخ کو حلقہ واری سطح کے پارٹی ذیلی کمیٹی کے صدور اور عوامی نمایندوں کے ہمراہ حلقہ میں اجلاس کا انعقاد ہوگا ۔ ہمیں سفید دیوار پر بغیر کسی داغ کی طرح حکومت کے اسکیمات سے عوام واقف کروانا فلاحی و ترقیاتی پروگرامس کو عوام میں لیے جاکر اپوزیشن کے غلط الزامات کا منہ توڈ جواب دیا جائے ۔اگر کوئی چیف منسٹر یا وزرا یا ارکان اسمبلی کو تنقید کرے تو کارکن اور قائدین کو اس کی مذمت کرنی چاہیئے۔