جگتیال : جگتیال ضلع ٹی آر یس پارٹی کی اپیل پر تحصیل چوراہے پر رکن اسمبلی یم سنجے کمار کی قیادت میں ضلع پریشد چیرمین داوا وسنتا ، بلدیہ چیرمین بوگا شراونی پراوین اور بلدیہ کونسلرس اور دیگر قایدین اور کارکن نے بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی غلط پالسیوں اور اشیائے ضروری دودھ دہی پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو فوری برخواست کرنے کا مطالبہ کیا اور مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کو دیے جانے والے فنڈس کو نہ دیکر مشکلات پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔