جگر ہال ، دفتر سیاست میں انٹرپرینئر شپ بیداری ورکشاپ

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): روزنامہ سیاست اور ایم ایس ایم ای فورم ( انڈیا ) کے زیر اہتمام ذاتی بزنس شروع کرنے کے خواہاں ( مرد و خواتین ) امیدواروں کے لیے ایک دو روزہ مفت انٹر پرینر شپ بیداری ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جو جگر ہال ، دفتر سیاست عابڈس ، پر منعقد ہوگا جس میں ذاتی بزنس شروع کرنے کے سلسلہ میں رہنمائی کی جائے گی ۔ اس ورکشاپ میں مختلف بزنس مواقع ، حکومت کی اسکیمات ، ترغیبات ، سبسیڈیز ، قرض کی اقسام اور پروسیجر ، مینو فیکچرنگ اور سرویس سیکٹر کے بارے میں معلومات جیسے عنوانات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اس میں این آر آئیز ، بزنسمین ، گریجویٹس اور بزنس میں دلچسپی رکھنے والے شرکت کرسکتے ہیں ۔ یہ ورکشاپ ڈاکٹر این منوہرن ، سابق سینئیر مینجمنٹ آفیسر ، ایس بی آئی منعقد کریں گے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ای میل [email protected] پر ان کے بائیو ڈاٹا روانہ کرسکتے ہیں اور مزید تفصیلات کے لیے +918106212942 ، +919966315363 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔