حیدرآباد: ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات کی سماعت کرنے والی اسپیشل سیشن کورٹ نے چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں سمن جاری کیا ہے۔ متحدہ نلگنڈہ ضلع کے کوداڑ اسمبلی حلقہ میں جگن پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوڈر کے مطابق 2014 ء میں کوداڑ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ عدالت نے جگن موہن ریڈی کو 12 فروری سے قبل حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ یہ معاملہ حال ہی میں خصوصی عدالت سے رجوع کیا گیا جس میں جگن موہن ریڈی ملزم نمبر I ہیں۔