جگن کی آج مودی سے ملاقات

   

حیدرآباد: 2 جنوری (یو این آئی) چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی پیر3جنوری کو دہلی کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے ۔ دارالحکومت امراوتی کی ترقی،پولاورم کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ساتھ ہی آندھرا پردیش کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے بھی وہ دلائیں گے ۔ساتھ ہی وزیراعلی، ریاست کے مسائل پر وزیراعظم کو میمورنڈم بھی حوالے کریں گے ۔