جھابوا : مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی ضلع جھابواکے 49 مزدوروں کو کرناٹک کے ضلع وجئے پور سے بازیاب کراکر ان کے آبائی ضلع جھابوا پہنچایا گیا۔جھابوا ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران نے کل یہاں پہنچنے پر ان مزدوروں کا استقبال کیا۔ ان 49 کارکنوں کو کرناٹک کے وجئے پور ضلع میں یرغمال بنایا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی جھابوا ضلع انتظامیہ متحرک ہو گئی اور تمام محنت کشوں کو بحفاظت رہا کرالیا ۔