رانچی : جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 43 سیٹوں پر کل صبح 7 بجے سے ووٹنگ ہوگی اور اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے آج کہا کہ 13 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جے ایم ایم زیرقیادت ہیمنت سورین کی حکومت موجودہ طور پر انڈیا بلاک کا حصہ ہے۔ اِس لئے یہ اسمبلی الیکشن اپوزیشن کیلئے اہم ہیں۔دور دراز کے پولنگ اسٹیشنوں پر ہیلی ڈراپنگ کے ذریعہ پولنگ اہلکاروں کو پہنچایا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 13 نومبر کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ 950 بوتھوں پر ووٹنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی، لیکن قطار میں کھڑے لوگ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے کہ ووٹنگ ایریا میں کوئی باہر والا نہیں رہے گا۔