دیوگھر: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جھارکھنڈ نشی کانت دوبے نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں ایک پریزائیڈنگ افسر کے خلاف مادھوپور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران حکمران جماعت کے امیدوار کی حمایت کرنے پر شکایت درج کرائی ہے۔دوبے نے دعویٰ کیا کہ افسر کو اس کی شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔دوبے نے دیوگھر میں صحافیوں کو بتایاکہ میں نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے امیدوار اور وزیر حفیظ الحسن کی حمایت کرنے پر دیوگھر ضلع کے مادھو پور میں بوتھ نمبر 111 کے پریزائیڈنگ آفیسر کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔”. کمیشن نے میری شکایت کو سنجیدگی سے لیا اور افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔دیوگھر انتظامیہ نے کہا کہ پولنگ کی جگہ کے بہت قریب پائے جانے کے بعد افسر کو تبدیل کر دیا گیا۔دیوگھر انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بوتھ نمبر 111 کے پریزائیڈنگ آفیسر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔