رانچی : جھارکھنڈ بی جے پی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سوشیل میڈیا سے ایسے پوسٹ حذف کردے جن سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی سے کہا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وضاحت بھی کرے ۔ جے ایم ایم اور کانگریس کی شکایت پر یہ ہدایت دی گئی ہے ۔ دونوں پارٹیوں نے شکایت کی تھی کہ سوشیل میڈیا پر بی جے پی فرقہ وارانہ اور گمراہ کن ویڈیو پیش کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ ’’ پورے جھارکھنڈ کی کایا پلٹ دیں گے ‘‘ کے کیپشن کے ساتھ یہ ویڈیو پیش کیا جا رہا تھا ۔