جھارکھنڈ حکومت 3 مارچ کو بجٹ پیش کرے گی

   

Ferty9 Clinic

رانچی ۔ 12 ۔فروری (سیاست ڈاٹ کام) جے ایم ایم ۔ آر جے ڈی ۔ کانگریس اتحادی حکومت مالیاتی سال 2020-21 ء کے لئے بجٹ 3 مارچ کو اسمبلی میں پیش کرے گی ۔ بجٹ سیشن کا آغاز 28 فروری سے ہوگا اور 28 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا ۔ ا یک ماہ طویل سیشن میں صرف 18 روز ہی کام کاج کے ہوں گے۔ جس کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 ڈسمبر کو اقتدار حاصل کرنے کے بعد اتحادی حکومت کا یہ پہلا مکمل بجٹ ہوگا جسے 3 مارچ کو پیش کیا جائے گا ۔ اتحادی حکومت نے بی جے پی کواقتدار سے بے دخل کیا تھا ۔