جھارکھنڈ میں آئی ای ڈی دھماکہ :15 صیانتی ملازمین زخمی

   

Ferty9 Clinic

رانچی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صیانتی عملہ کے 15 ارکان اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ماؤسٹوں نے سلسلہ وار آئی ای ڈی دھماکے ہردا جنگلات کے علاقہ میں جھارکھنڈ کے ضلع سرائے کیلا ۔ ہرسوان میں کئے۔ آج صبح کی اولین ساعتوں 5 بجے یہ دھماکے کئے گئے۔ جبکہ سی آر پی ایف کی خصوصی جنگلاتی حکمت عملی کا شعبہ ’’کوبرا‘‘ اور پولیس انسداد نکسل کارروائی جنگلات کے علاقہ میں کررہی تھی۔ 15 ارکان صیانتی عملہ زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت سنگین ہے۔ آئی جی پی (آپریشنس) نے اس کی اطلاع دی۔اس علاقہ کی ناکہ بندی کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی گئی ۔