جھارکھنڈ میں آج چوتھے مرحلہ کی رائے دہی

   

رانچی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں پیر /16 ڈسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چاراضلاع دھنبادد ، دیوگڑھ ، گریدھ اور بوکادو پر مشتمل 15 اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے رائے دہی کاآغاز ہوگا ۔ نکسلائیٹس سے متاثرہ باگودر ، جموا ، گریدھ ، دومری اور تندی حلقوں میں رائے دہی دن میں 3 بجے تک جاری رہے گی جبکہ مابقی 10 حلقوں میں ووٹنگ کاسلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ 15 حلقوں کے لئے 221 امیدوار میدان میں ہیں ۔ بوکارو میں سب سے زیادہ 25 امیدوار ہیں جبکہ نرسا میں ان کی تعداد صرف 8 ہے ۔