جھارکھنڈ میں بی جے پی قائد اور اہلیہ کو گولی ماردی گئی

   

جھارکھنڈ ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے ضلع کھنتی میں نامعلوم افراد نے مقامی بی جیپی قائد شیتل منڈا اور ان کی بیوی مدے ہنسا کو ان کے بچوں کی نظروں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کی اس واردات میں ماؤسٹوں کے ملوث ہونے کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔