جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم کیلئے پھیپھڑے کا ڈونر مل گیا

   

Ferty9 Clinic

رانچی: چنائی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو کو پھیپھڑے کا ڈونر مل گیا ہے ۔ چنئی کی ہاسپٹل انتظامیہ نے آج اس بات کی اطلاع سب سے پہلے جھارکھنڈ حکومت کے وزیر زراعت بادل کو فون پر دی ہے ۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی فوراً پھیپھڑے کی پیوندکاری کی جائے گی۔ بادل نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ریاست کے تمام اعلیٰ افسران کی محنت سے یہ ممکن ہو پایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جگرناتھ مہتو کے خاندان کے اراکین کی سخت محنت اور لاکھوں خیر خواہوں کی دعاؤں کا یہ اثر ہے ۔ بادل نے کہا کہ ابھی دعا کریں کہ جگرناتھ دادا کے پھیپھڑے کی پیوند کاری درست ڈھنگ سے ہو جائے ۔