ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور اور ورون دھون کی نئی فلم ’بوال‘ کو یہود مخالف قرار دے کر اس پر سوشل میڈیا پر تنقید یںکی جارہی ہیں۔نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا ہے اور فلم کے متعلق متضاد تبصرے سامنے آئے ہیں۔’بوال‘ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے خانگی مسائل کے ارد گرد گھومتی ہے جو یورپ کے تاریخی مقامات کے دورے پر ہیں۔فلم کے کردار جرمنی کے مشہور نازی کیمپ میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے رشتے کی پیچیدگی اور مسائل کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کرتے ہیں۔