حیدرآباد ۔ معروف بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھائے ہیں۔ جھانوی کپور کی فلمیں بھلے ہی باکس آفس پرکامیاب نہ ہو سکیں لیکن ان کی اداکاری کی بہت تعریف کی گئی ہے۔ بالی ووڈ کے بعد جھانوی کپور ساؤتھ کی فلموں میں یعنی ٹالی ووڈ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس دوران جھانوی کپور کے ساؤتھ ڈیبیو کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ سے متعلق معلومات سامنے آچکی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں جھانوی کپورکی اس فلم کی شوٹنگ کب شروع ہونے والی ہے۔ جھانوی کپور اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ فلموں کے متعلقکافی چرچے میں رہتی ہیں۔ جھانوی کپورکے بارے میں کافی دنوں سے خبریں آرہی ہیں کہ کوراتلا شیوا کی آنے والی فلم این ٹی آر 30 میں وہ مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں ساؤتھ سوپر اسٹار جونیئر این ٹی آر مرکزیکردار میں نظر آنے والے ہیں۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق، این ٹی آر 30 کے ڈائریکٹر کوراتلا شیوا کاپی کافی عرصے سے اس فلم کے لیے مرکزی اداکارہ کی تلاش میں تھے۔ میکرس نے اس فلم کے لیے جھانوی کپورکو فائنل کر لیا ہے۔ جھانوی کپور اس فلم سے ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اس کا مداحوں کو انتظار ہے۔ رپورٹ کے مطابق جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپورکے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ کے آخر سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور کی یہ فلم سال 2024 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ این ٹی آر 30 ایک پین انڈیا فلم بننے جا رہی ہے۔ جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور کی جوڑی کے متعلق مداحوں میں جوش بڑھ گیا ہے۔
