حیدرآباد ۔ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپورکی چہارشنبہ کو27 ویں سالگرہ کے موقع پر، یہ اعلان کیا گیا کہ اداکارہ پین انڈیا فلم جس کا عارضی طور پر نام آر سی16 رکھا گیا ہے اس میں اسٹار رام چرن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ پروڈکشن کمپنی مایتھری مووی میکرس نے سوشل میڈیا ایکس (پہلے ٹویٹر کہلاتا تھا) پر اداکارہ کا فلم میں استقبال کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے علاوہ تیلگو فلموں کے اسٹار رام چرن کی اگلی فلم کی ہیروئین ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ تفریحی سے بھری فلم جس کے ہدایت کار بوچی بابو ثنا ہیں، جنہوں نے اوپینا سے اپنا آغازکیا، میتھری مووی میکرز کے ذریعہ اس فلم کو پیش کرنے جارہے ہیں اور اسے وردھی سینماز اور سوکمار رائٹنگز کے بینر تلے تیارکیا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔