ممبئی ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) جہاد ایک عربی لفظ ہے جس کے عددی معنیٰ جدوجہد ہوتے ہیں ۔ بی بی سی کے بموجب جہاد کے تیسرے معنیٰ ایک اچھا سماج تشکیل دینے کیلئے جدوجہد کرنا ہے ۔ چنانچہ صرف لفظ جہاد استعمال کرنے والے کو ملزم قرار نہیں دیا جاسکتا ، یہ مناسب بھی نہیں ہوگا ۔ ایڈیشنل سیشن جج اکولہ نے فیصلہ سنایا کہ صرف لفظ جہاد کے استعمال سے یہ مطلب نہیں نکالا جانا چاہیے کہ ملزم ایک دہشت گرد ہے ۔ عدالت نے مقدمہ کے 3 ملزمین کو جن پر غیرقانونی سرگرمیاں انسدادی قانون کے تحت فرد جرم پیش کیا گیا تھا بری کردیا ۔ اسپیشل جج اے ایس جادھو مقدمہ کی سماعت کررہے تھے ۔ مقدمہ کے تین ملزمین مالک عبدالرزاق ، شعیب خان ، 24 سالہ عبدل اور 26 سالہ سلیم کو مقدمہ میں باعزت بری کردیا ۔
