جہادیوں کے آخری گڑھ میں شامی افواج کی گھمسان لڑائی

   

باغ حوض۔/2 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کردش زیر قیادت افواج نے جہادی گروپوں کے ساتھ گھمسان لڑائی شروع کی ہے۔ ان کے آخری ٹھکانے کا دفاع کرتے ہوئے کی جانے والی کارروائی کے تحت مشرقی شام سے دولت اسلامیہ کا صفایا کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہاں سے انسانوں کی بڑی تعداد کے تخلیہ کے کئی دنوں بعد جہادیوں کے آخری گڑھ میں گھمسان کی لڑائی شروع ہوچکی ہے۔ امریکی سرپرستی میں شامی ڈیموکریٹک فورسیس نے باغ حوض میں ڈھکیل دیا ہے۔ یہ عراقی سرحد کے قریب چھوٹا سا علاقہ ہے جہاں دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے آخری گڑھ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان عدنان آفرین نے بتایا کہ باغیوں اور شامی افواج کے درمیان لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ اس میں 8 جنگجو زخمی ہوئے ہیں۔