جہلم میں ڈوب رہے لڑکے کو فورس نے بچایا

   

بارہمولا : بی ایس ایف، جموں اینڈ کشمیر پولیس اور بارہمولا کے ایک سرپنچ نے گزشتہ روز ایک بچے کو بچالیا جو دریائے جہلم میں ڈوب رہا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ لڑکا نہانے کیلئے دریا پہنچا تھا کہ سطح آب یکایک بلند ہونے لگی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک افسر لڑکے کو اپنی پیٹھ پر لئے دریا سے باہر آرہا ہے۔