جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد مائیکے کا وعدہ اور سسرال کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ آر شیلجہ نے انتہائی اقدام کرلیا۔ شیلجہ مولا علی علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی۔ ان کی شادی اگسٹ 2020 ء میں ہوئی تھی۔ شادی کے وقت لڑکی کے والدین نے 5 تولے سونا اور ڈھائی لاکھ روپئے نقد رقم کے علاوہ گھریلو استعمال کی اشیاء اور دیگر ساز و سامان دیا تھا اور مزید 2 لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ان دو لاکھ روپئے دینے کو مائیکے والوں کے وعدے کی تکمیل میں تاخیر سے شوہر اور سسرالی رشتہ دار اس خاتون کو ہراساں کررہے تھے۔ جس سے تنگ آکر خودکشی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔