حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شاہ آباد ، رنگاریڈی میں مزید جہیز کے ہراسانی سے تنگ آکر ایک نئی نویلی دلہن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ مدھو پریا کی شادی جاریہ سال 8 مئی کو فاروق نگر ، شاہ آباد کے راماکرشنا سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی اسے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا تھا جس سے وہ تنگ آکر 18 جون کو اس نے اپنے سسرالی مکان میں خود پر پٹرول چھڑکر آگ لگاکر خودسوزی کرلی ۔ پولیس شاہ آباد نے اس سلسلے میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ ب