جی 20سمٹ کیلئے روانہ برازیلی صدر کے طیارہ سے کوکین برآمد

   

Ferty9 Clinic

میڈرڈ ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر برازیل کے طیارہ سے حکام نے 39 کیلو گرام کوکین برآمد کی ہے، جبکہ وہ G-20 سمٹ میں شرکت کیلئے جاپان کے سفر پر تھے۔ اس طیارہ میں سوار ایک برازیلی ایرلائن ملازم کو اسپین میں گرفتار کیاگیا جہاں طیارہ نے توقف کیا تھا۔ اس طیارہ میں بتایا جاتا ہیکہ ملٹری وفد بھی تھا تاکہ برازیلی صدر جیئر بولسونارو کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ برازیلی صدر علحدہ طیارہ کے ذریعہ سفر کررہے تھے۔