شمس آباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی سیشن میں چیف منسٹر کے سی آر نے اعلان کیا کہ وہ جی او 111 کو مکمل برخاست کردیں گے ۔ جس کے لیے وزیر کے ٹی آر کو ہدایت دی کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور جی او 111 کو برخاست کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ جی او 111 کے تحت 7 منڈلس اور 83 مواضعات آتے ہیں جس سے 83 مواضعات کے عوام کی 25 سالہ خواہش کی تکمیل ہوگی ۔ جی او 111 کو کسی بھی حکومت نے اقدامات نہیں کئے لیکن کے سی آر نے چیوڑلہ میں جلسہ عام سے وعدہ کیا تھا کہ اس وعدہ کی تکمیل کررہے ہیں ۔ شمس آباد میونسپل کی ترقی کے لیے 20 کروڑ منظور کئے گئے ۔ اس کے علاوہ راجندر نگر میں ڈگری کالج اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے رقم منظور کرنے کا وعدہ کیا اور کے ٹی آر کے ذریعہ کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ پرکاش گوڑ نے اپوزیشن کے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن صرف حکومت کو بدنام کرتے ہوئے سرخیوں میں رہنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ اس موقع پر کولن سشما ریڈی میونسپل چیرپرسن ، ضلع پریشد ممبر نیرٹی تنوی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔