آج دھرنا، ضلعی قائدین کو حصہ لینے ریونت ریڈی کی ہدایت
حیدرآباد۔28۔ جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے جی او 317 کے خلاف کل اساتذہ کی جانب سے ریاست گیر احتجاج کی تائید کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے ہفتہ کو تمام ضلع کلکٹریٹس کے روبرو دھرنا پروگرام میں ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدور اور مقامی کانگریس قائدین کو حصہ لینا چاہئے ۔ اس سلسلہ میں تمام ضلع کمیٹیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جی او 317 پر عمل آوری کے نتیجہ میں اساتذہ سے ناانصافی کی شکایت کے ساتھ اساتذہ کی مختلف تنظیموں نے ریاست گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیموں کے نمائندوں نے ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے تعاون کی اپیل کی تھی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے احتجاج میں کانگریس پارٹی شامل ہیں اور جی او 317 سے دستبرداری تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس مسئلہ کو حکومت کے ہر سطح پر نمائندگی کے ذریعہ پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے منڈل سطح پر احتجاج میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے زونل سسٹم کے تحت اساتذہ اور ملازمین کی تقسیم کے نام پر کئی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔ دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی پوسٹنگ کی گئی جس سے دلبرداشت ہوکر کئی ٹیچرس نے خودکشی کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جی او 317 میں ترمیم یا پھر مکمل طور پر دستبرداری اختیار کرنی چاہئے ۔ ر