جی ایس ٹی ریٹرنس کی تاخیر سے فائیلنگ میں سہولت

,

   

نئی دہلی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) 5کروڑ روپئے کے سالانہ کاروبار والے چھوٹے ٹیکس دہندگان کو راحت پہونچاتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل نے آج فبروری ، مارچ اور اپریل کے جی ایس ٹی ریٹرنس کے ادخال میں تاخیر میں سود کی شرح کو نصف کردیا ہے ۔ اگر یہ ریٹرنس ستمبر 2020 ء تک داخل کردیئے جاتے ہیں تو 9 فیصد چارجس وصول کئے جائیں گے ۔ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے کونسل کی میٹنگ کے بعد کہا کہ مئی ، جون اور جولائی کیلئے ریٹرنس داخل کرنے کی آخری تاریخ ستمبر تک بڑھادی گئی ہے جس کیلئے کوئی سود عائد نہیں ہوگا اور نہ کوئی دیرانہ وصول کیا جائے گا ۔ فینانس سکریٹری اجئے بھوشن بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔