جی ایس ٹی کونسل کا9 ستمبر کو دہلی میں اجلاس

   

نئی دہلی: مصنوعات وخدمات ٹیکس کونسل کا 54 واں اجلاس 9 ستمبر 2024 کو دارالحکومت دہلی میں ہوگا۔ آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل نے کہا کہ یہ اہم اجلاس 9 ستمبر کو ہوگا۔جی ایس ٹی کونسل کی صدارت وزیر خزانہ کرتے ہیں۔ اس میں تمام ریاستوں کے وزراء خزانہ یا اس وزارت کی نمائندگی کرنے والے وزراء شامل ہوتے ہیں۔عام طور پر، جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ مرکزی بجٹ کی تیاری کے دوران اور پارلیمنٹ میں اس کی پیشی کے بعد ہوتی ہے ۔