حیدرآباد۔تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے نہروں و کھلے مقامات کے تحفظ کے سیل کا آغاز کیا۔جی ایچ ایم سی کے علاقہ میں پارکس، نہروں و کھلے مقامات پر غیر مجاز قبضوں پر انتظامیہ کو چوکس کرنے ٹال فری نمبر دیاگیا ہے ۔اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی انفورسمنٹ ویجلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خصوصی سیل قائم کیا ہے اور اس کا فون نمبر1800-599-0099دیاگیا ہے جس کے ذریعہ شہری اپنی شکایات کا اندراج کرواسکتے ہیں۔اس نمبر پر فون کے بعد شکایت کنندہ کا انوکھا نمبر دیاجائیگا جس کے ذریعہ اس شکایت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ شکایت کرنے والوں کے نام کو راز میں رکھاجائے گا۔یہ سیل تمام کام کے دنوں میں 10بجے دن تا6بجے شام کام کرے گا۔