حیدرآباد۔/5 فبروری، ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی کے چند ایڈیشنل؍ زونل کمشنرس کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکام جاری کئے ہیں جس کے ساتھ ہی متعلقہ عہدیداروں کو فوری اثر کے ساتھ زائد ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار نے کہا کہ تعیناتی؍ تبادلے، وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کے ٹی راما راؤ کے چیمبرس میں آج کئے گئے تبادلہ خیال کے مطابق کئے گئے ہیں۔ ہری چندنا داسری ایڈیشنل کمشنر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں بحیثیت کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نارائن پیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ادویت کمار سنگھ ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں بحیثیت ایکزیکیٹو اسسٹنٹ برائے چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ شروتی اوجھا ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں بحیثیت کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جوگولامبا ۔ گدوال مقرر کیا گیا ہے۔این روی کرن ایڈیشنل ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کو بحیثیت زونل کمشنر ( سری لنگم پلی زون ) مقرر کیا گیا ہے۔ اوپیندر ریڈی ایڈیشنل کمشنر ( سینیٹیشن اینڈ ٹرانسپورٹ ) کو زونل کمشنر ( ایل بی نگر زون ) مقرر کیا گیا ہے۔ پی پراوینیا کو زونل کمشنر خیریت آباد زون مقرر کیا گیا ہے۔ پرینکا الہ کو ایڈیشنلکمشنر ( ریونیو لیگل اینڈ ٹریڈ لائسنس ) مقرر کیا گیا ہے۔ راہول راج کی بحیثیت ایڈیشنل کمشنر( سینیٹیشن ، ویسٹ مینجمنٹ، وٹرنیری ) تعیناتی عمل میں آئی ہے۔ بدھاوت سنتوش بحیثیت ایڈیشنل کمشنر ( ہیلت ، رجسٹریشن، پیدائش و اموات ) مقرر کئے گئے ہیں۔