آج اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ، سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے منظوری دی جائے گی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی کونسل کا اجلاس 31 جنوری کو مئیر جی وجئے لکشمی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ جو موجودہ کونسل کی میعاد ختم ہونے سے قبل آخری اجلاس ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی کونسل کی مدت 10 فروری کو اختتام پذیر ہورہی ہے ۔ جس کے باعث اس اجلاس کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس اجلاس میں مالیاتی سال 2026-27 کے لیے 11460 کروڑ روپئے کے بجٹ پر تفصیلی بحث کے بعد منظوری دی جائے گی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چھٹی بار ہوگا جب موجودہ کونسل بجٹ کی منظوری دے گی ۔ حالانکہ قواعد کے مطابق پانچ سالہ مدت میں بجٹ صرف پانچ مرتبہ پیش کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم مختلف وجوہات کے باعث اس کونسل کو چھٹویں مرتبہ بجٹ پیش کرنے اور منظور کرنے کا موقع ملا ہے ۔ دوسری جانب جی ایچ ایم سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا ۔ جس میں کئی اہم تجاویز پر غور کیا جائے گا اور ساتھ ہی منظوری کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق 1045 کلو میٹر طویل سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کی ذمہ داری ایجنسیوں کے حوالے کرنے سے متعلق تجویز زیر بحث آئے گی ۔ جس پر تقریبا 1000 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے ۔ اس کے علاوہ سی آر ایم پی فیس 2 کے تحت 3145 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تجاویز پر بھی تبادلہ خیال اور منظوری متوقع ہے ۔ ان اہم مالی اور ترقیاتی فیصلوں کے باعث جی ایچ ایم سی کونسل اور اسٹیٹنڈنگ کمیٹی کے آنے والے اجلاسوں پر شہریوں ، سیاسی جماعتوں اور انتظامی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں کیوں کہ ان فیصلوں کا براہ راست اثر شہر کی بنیادی سہولتوں اور آئندہ مالی منصوبوں پر پڑنے والا ہ