نئے زونس ’ سب ڈویژنس کی حد بندی ۔ حیدرآباد کمشنریٹ میں شمس آباد ائرپورٹ بھی شامل
حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کی تنظیم جدید کے پس منظر میں 4 کمشنریٹس قائم کئے گئے ہیں جس میں نئے زونس، سب ڈیویژنس کی حد بندی کی گئی ہے۔ حیدرآباد کمشنریٹ میں شمس آباد ایئرپورٹ وار ملکاجگری زون میں بیگم پیٹ علاقہ شامل کیا گیا ہے۔ نئے قائم کردہ کمشنریٹ کے تفصیلات اس طرح ہیں :
سائبر آباد کمشنریٹ : جملہ 3 زونس، 60 ڈیویژنس اور 22 پولیس اسٹیشنس۔
شیرلنگ پلی زون : اے سی پی آر سی پورم ڈیویژن میں چندا نگر، آر سی پورم، پٹن چیرو اور امین پور پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ اے سی پی نارسنگی میں نارسنگی، گچی باؤلی اور کلور پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
کوکٹ پلی زون : اے سی پی کے پی ایچ بی ڈیویژن میں کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن اور میاں پور پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی بالانگر ڈیویژن میں بالا نگر، کوکٹ پلی و اللہ پور پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی مادھاپور ڈیویژن میں مادھاپور اور رائے درگم پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
قطب اللہ پور زون : اے سی پی میڑچل ڈیویژن میں میڑچل، ڈنڈیگل، پیٹ بشیر آباد اور جینوم ویالی شامل ہیں۔
ملکاجگری کمشنریٹ : 4 زونس، 10 ڈیویژنس اور 30 پولیس اسٹیشنس
بیگم پیٹ زون : اے سی پی بیگم پیٹ ڈیویژن جس میں الوال، بیگم پیٹ، بوئن پلی پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ گوپال پورم اے سی پی ڈیویژن میں گوپال پورم، ماریڈ پلی، تکارام گیٹ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ اے سی پی ترملگیری ڈیویژن میں پولارم، کارخانہ، ترملگیری پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
ایل بی نگر زون : اے سی پی ایل بی نگر ڈیویژن جس میں چیتنیا پوری، ایل بی نگر اور سرور نگر پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ اے سی پی ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن جس میں عبداللہ پور میٹ، حیات نگر، میر پیٹ اور ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
کیسرا اے سی پی ڈیویژن کیسرا اور شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
ملکاجگری زون : اے سی پی کشائی گوڑہ ڈیویژن چرلاپلی، جواہر نگر اور کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ اے سی پی ملکاجگری ڈیویژن میں ملکاجگری، مولا علی اور نریڈمڈ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اُپل زون : اے سی پی میڑپلی ڈیویژن جس میں گھٹکیسر، میڑپلی اور پوچارم آئی ٹی سی کوریڈار شامل ہیں۔ اے سی پی اُپل ڈیویژن ناچارم، ناگول اور اُپل پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
حیدرآباد سٹی کمشنریٹ : 7 زونس، 26 ڈیویژنس اور 72 پولیس اسٹیشنس
چارمینار زون : اے سی پی چارمینار ڈیویژن چارمینار، حسینی علم، مغلپورہ اور شاہ علی بنڈی پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی ملک پیٹ ڈیویژن جس میں ملک پیٹ، چادر گھاٹ اور ڈبیر پورہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی میر چوک ڈیویژن جس میں میرچوک، بھوانی نگر، رین بازار پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی سعید آباد ڈیویژن میں مادناپیٹ اور سعید آباد پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی سنتوش نگر ڈیویژن میں سنتوش نگر، آئی ایس سدن، چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی آصف نگر ڈیویژن میں آصف نگر ‘ مہدی پٹنم، حبیب نگر اور مانصاحب ٹینک پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
گولکنڈہ زون : گولکنڈہ زون میں گوشہ محل ڈیویژن جس میں بیگم بازار، افضل گنج اور گوشہ محل پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ کلثوم پورہ ڈیویژن جس میں منگل ہاٹ، گڈی ملکاپور، کلثوم پورہ اور ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ ٹولی چوکی ڈیویژن میں گولکنڈہ اور ٹولی چوکی، بنجارہ ہلز ڈیویژن جس میں لنگر حوض، مدھورا نگر اور بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی جوبلی ہلز ڈیویژن میں جوبلی ہلز اور فلم نگر پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
خیریت آباد ۔ I زون : اے آر نگر ڈیویژن جس میں صنعت نگر، ایس آر نگر اور بورہ بنڈہ شامل ہیں۔
اے سی پی عابڈس ڈیویژن میں نامپلی اور عابڈس پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ پنجہ گٹہ ڈیویژن میں خیریت آباد اور پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
خیریت آباد۔ II زون : اے سی پی سیف آباد ڈیویژن میں سیف آباد و لیک پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ سلطان بازار ڈویژن میں نارائن گوڑہ اور سلطان بازار پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
راجندر نگر زون : اے سی پی چندرائن گٹہ ڈیویژن میں چندرائن گٹہ، بنڈلہ گوڑہ، کنچن باغ اور میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
فلک نما ڈویژن : کاماٹی پورہ، فلک نما، بہادر پورہ اور کالاپتھر پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی راجندر نگر ڈیویژن میں عطاپور اور راجندر نگر پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
سکندرآباد زون : اے سی پی چکڑ پلی ڈیویژن میں چکڑ پلی ، مشیر آباد اور کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی چلکل گوڑہ ڈیویژن میں لالہ گوڑہ، چلکل گوڑہ اور وارثی گوڑہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی گاندھی نگر ڈیویژن میں دومل گوڑہ، گاندھی نگر پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
اے سی پی مہانکالی ڈیویژن میں رام گوپال پیٹ اور مہنکالی پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
عثمانیہ یونیورسٹی ڈیویژن میں عنبر پیٹ، عثمانیہ یونیورسٹی اور نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
شمس آباد زون : آدی بٹلہ ڈیویژن میں آدی بٹلہ، بالاپور اور بڈنگ پیٹ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
آر جی آئی ڈیویژن میں پہاڑی شریف اور آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔
فیوچر سٹی کمشنریٹ : فیوچر سٹی کمشنریٹ میں نندی گاما، شادنگر، کندرگ، چودھری گوڑم، کتور، کیشم پیٹ، تلکنڈا پلی، کڑتال، آمنگل، مڈگل پولیس اسٹیشنس شامل ہیں۔ ب